بھارتی فلمسازوں نے فلم فئیرایوارڈ میں شرکت کرنے سے کیوں انکار کیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 20:19 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) : پاکستانی فنکاروں کو فلم فئیرایوارڈ میں نامزدگی پر بھارتی فلمساز بھڑک اٹھے، ان کا کہنا ہے کہ جہاں پاکستانی فنکاروں کو بلایا جائے گا وہاں ہم نہیں جائیں گے اور نہ ہی ایوارڈ وصول کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فنکاروں کو فلم فئیر ایوارڈز میں نامزد کیا گیا تو بھارتی انتہا پسندوں نے ہرزہ سرائی شروع کردی، ایک بھارتی فلمساز نے پاکستانی فنکاروں کی نامزدگیوں پر تقریب میں شرکت کرنے سےانکار کردیا۔بھارتی فلم ساز نے کہا کہ ایوارڈز کی جس تقریب میں پاکستانی فنکاروں کوبلایا ج

ائے گا وہاں ہم جائیں گے نہ ہی کوئی ایوارڈ وصول کریں گے۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھی پاکستانی اداکاروں کیخلاف زہر اگلنے میں پیچھے نہیں رہی۔ بی جے پی جماعت کی ترجمان شائنا کا کہنا ہے کہ جب پاکستانی اداکاروں پر بھارت آنے پر غیراعلانیہ پابندی ہے تو وہ ایوارڈ شو میں کیسے آسکتے ہیں؟واضح رہے کہ فلم فئیر ایوارڈز میں پاکستانی اداکار فواد خان کو بہترین معاون اداکاراور گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو بہترین گانے کیلئے نامزد کیا گیا ہے، پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ بھی ایوارڈز کیلئے نامزد ہیں۔