ایگزیکٹ ایک بار پھر بھمبل بھوسے میں پھنس گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 13:16 شام
کراچی:(مانیٹرنگ)ایگزیکٹ کمپنی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ کمپنی کے اعلی اہلکار کو امریکا میں جعلی ڈگری کے معاملے پر گرفتار کرلیاگیاہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق مین ہیٹن کے عدالت میں فراڈ سے متعلق ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس درخواست کےمطابق پوسٹل سروس کا غیرقانونی استعمال بھی کیاگیا۔ یہ معاملے ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل سے منسلک ہے۔مین ہیٹن کے امریکی اٹارنی عمیر حامد نامی اہلکار کو پیر کو پولیس نے حراست میں لیا۔ ملزم کوکینٹیکی میں فورٹ مچیل کی عدالت میں پیش کردیاگیاہے۔ سدرن ڈسٹرک نیویارک کی عدالت نے بتایاہےکہ ایگزیکٹ نے 350 جعلی ہائی اسکولزاوریونی ورسٹیزسے اپنا تعلق ظاہر کیا۔ملزم پر کرپشن اور فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ملزم پاکستان میں بھی ضمانت پررہاہے۔