ایان علی کو کون اور کیوں بیرون ملک نہیں جانے دے رہا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 12:35 شام

کراچی(مانیٹرنگ) سابق وفاقی وزیر اور سندھ کے معروف سیاستدان سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایان علی چند دن میں دھماکہ خیز انکشاف کرنے والی ہیں۔ ماڈل بتائیں گی کہ انہیں بیرون ملک کیوں جانے نہیں دیا جارہا؟ اسکے علاوہ بھی وہ بہت سے رازوں سے پردہ ہٹائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپر ماڈل ایان علی جو انکشافات کریں گی اس کا پانامہ معاملہ پر بھی اثر ہوگا۔ یادرہے کہ ایان علی سے پانچ لاکھ ڈالر کے قریب رقم ایئرپورٹ پر برآمد ہوئی تھی جس کے بعد ان پر کرنسی سمگلنگ کا مقدمہ بنایا گیا اور تب سے وہ عدالتوں کے دھکے کھارہی ہیں جبکہ مبینہ طورپر اس کام میں ان کے ساتھ ملوث افراد پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں