ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ججوں میں عدم اتفاق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 12:59 شام

کراچی(مانیٹرنگ)ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے کیس کا فیصلہ ججوں کے اختلافی نوٹ کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا گیا. سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی .عدالت کی جانب سے محفوظ کیا جانے والا فیصلہ اختلافی نوٹ کی صورت میں آیا جہاں ایک معزز جج نے ایان علی کی پٹیشن کو منظور جبکہ دوسرے نے مسترد کرنے کا فیصلہ دیا ,دونوں ججوں کے فیصلوں میں اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو واپس بھجوادیا گیا جس پ

ر چیف جسٹس تیسرے جج کوبطور ریفری جج کے طور پر نامزد کرینگے اور ریفری جج کا فیصلہ حتمی سمجھا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کو ماڈل گرل کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔