سب سے بڑا نکشاف ! “چوہدری نثار ملک کی معروف ترین ماڈل کے پیچھے درندوں کی طرح پڑے ہوئے ہیں”
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 13:47 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار درندے کی طرح ان کی موکلہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، وہ تو ایک معصوم سی بچی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 3 مرتبہ ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایان علی سے کوئی خاص مسئلہ ہے، اسی لیے درندے کی طرح ایان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ایان علی
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر بیان دے کر چوہدری نثار نے توہین عدالت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم توہین عدالت میں گھر جاسکتا ہے تو یہ کیا آسمان سے آئے ہیں۔