مسئلہ کشمیر:ایاز صادق نے ایسی جگہ سے مدد مانگ لی کہ مودی سرکارکو آگ لگ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 18:08 شام

 

برطانیہ(مانیٹرنگ رپورٹ)اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت نوشتہ دیوار پڑھنے کیلئے تیار نہیں ہے لیکن ہم بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایازصادق نے برطانیہ میں دولت مشترکہ کے ممالک کی اسپیکرزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے دولت مشترکہ کے ممالک سے مددمانگ لی۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل جنوبی ایشیامیں امن کی ضمانت ہے،نہتے کشمیریوں کوبدترین ریاستی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے جبکہ مظلوم کشمیری اپنے مستقبل کے تعین کاحق مانگ رہے ہی

ں اور کشمیریوں کوحق دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیاکودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلے کے حل میں پیشرفت ہوسکتی ہے۔