بدشمن کے منہ پر طمانچہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 16, 2017 | 13:25 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ)پاکستان نے بھارت میں ہونے والی جنوبی ایشیائی ممالک کی 2روزہ سپیکرز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔ یہ کانفرنس 18فروری سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شروع ہوگی ۔
کانفرنس کا مقصد جنوبی ایشیا میں غربت ،ترقی ،ماحول کے خدشات کا جائزہ لینا اور ان کے حوالے سے اقدامات کرنا ہے ۔سپیکر ایاز صادق نے اس سلسلے میں بھارت کی جانب سے ملنے والی دعوت کو رد کر دیا ۔