کمانڈو کی بیٹی بھی شیرنی نکلی: مردانہ وار مقابلے پر اتر آئی ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 07:32 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ اور بیٹی نے جائیداد اور اکاونٹس ضبط کرنے کا حکم چیلنج کر دیا ہے۔

 سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف اور بیٹی عائلہ رضا نے خصوصی عدالت میں اعتراضات دائر کر دیے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کا پنشن اکاؤنٹ ضبط کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘ اکاونٹس اور جائیداد ضبطی کے احکامات واپس لیے جائیں۔ اسلام آباد فارم ہاؤس، ڈی ایچ اے اسلام آباد اور کراچی کا پلاٹ پرویز مشر

ف اہلیہ کو گفٹ کر چکے ہیں‘ پرویز مشرف کراچی کا دوسرا پلاٹ بیٹی عائلہ رضا کو گفٹ کر چکے ہیں۔ درخواست میں بیگم صہبا نے کہا کہ میری روزی روٹی بھی خاوند کے پنشن اکاؤنٹ سے وابستہ ہے‘ بچوں کی قانونی وراثت کے تعین کے بغیر جائیداد ضبط نہیں کی جا سکتی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں‘ مفرور قرار نہ دیا جائے‘ علاج کے بعد پرویز مشرف وطن واپس آئیں گے لہٰذا ان کے خلاف تمام کارروائی واپس لی جائے۔