ابھیشیک اور ایشوریا کا اگلا قدم ایک ساتھ دوبارہ فلم انڈسٹری میں
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک): ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے انوراگ کیشپ کی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے شادی سے پہلے اور بعد میں بھی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور آخری مرتبہ دونوں 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راون‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوئے تھے اور اب بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر دونوں کی فلم میں ساتھ جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریا ایک بار پھر فلم میں اکٹھے جلوہ گرہونے کی تیاریاں کررہے ہیں، دونوں اداکار اس بار بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ کی آنے والی فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس میں امیتابھ بچن بھی مختصر لیکن اہم کردار میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے فلم کے اسکرپٹ پر مثبت رد عمل دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی جواب کا انتظار ہے۔ یار رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھیشیک کی وجہ سے ایشوریا نے بہت سی فلموں کو ٹھکرایا تھا۔۔۔اور اب اچانک دونوں کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔۔