اعظم سعھگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 17:59 شام

کراچی (مانیٹرنگ)چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا، ترجمان پی آئی اے نے چیئرمین کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے اے ٹی آر طیارے کے حادثے میں 47 افراد کی شہادت کے بعد چیئرمین پی آئی اے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔وہ پرزور تردید کرتے رہے کہ جہاز میں کوئی فالٹ تھا جبکہ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے کریش کے فوری بعد جہاز کے انجن میں خرابی کی نشاندہی کی تھی۔ رواں سال مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیئرمین کے عہدے سے عرفان الہٰی کو سبکدوش کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے کے عہدے پر اعظم سہگل کو تعینات کیا گیا تھا دنیا نیوز کے مطابق اعظم سہگل کا شمار وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ اعظم سہگل معروف بزنس مین میاں منشا کے قریبی رشتے دار ہیں۔