پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان کے گھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 18:56 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے زندگی کے نئے سفرکا آغاز کردیا، معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کیلئے نجی تقریب منعقد کی، جس میں صرف قریبی دوست احباب کو ہی مدعو کیا گیا تھا، اظفر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں۔اظفر رحمان پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اظفراپنی وجاہت اورخوبصورتی کے علاوہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پر بھی جانے جاتے ہیں۔

اظفر رحمان اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ، جس کے بعد ڈائیرکٹنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔اور اب وہ ایک نئے رشتے میں منسلک ہو گئے ہیں۔