آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 18:30 شام

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ آسٹریلیا اظہر علی کیلئے یادگار بنتا جا رہا ہے۔ پہلے انہوں نے میلبرن ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بنائی اور اب ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں دس درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں یہ ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ ہے۔ دوسری جانب کینگروز کے خلاف ناقص پرفارمنس نے یونس خان اور یاسر شاہ کی رینکنگ پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔ یونس خان 8ویں سے 14ویں پوزیشن پر آ گرے جبکہ یاسر شاہ دو درجے تنزلی کے بعد دسویں سے 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی لیگ اسپنر میلبرن ٹیسٹ میں دو سو سے زائد رنز دے کر مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے تھے۔