اظہرعلی نے غلطی تسلیم کر لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 20:43 شام

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک): قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ فیلڈرز کیچز پکڑ لیتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا، تین سو ترپن رنزکا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہماری فیلڈنگ انتہائی ناقص تھی، آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ خراب فیلڈنگ میچ میں شکست کا باعث بنی۔ میچ میں آسٹریلیا ٹیم نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہر

ہ کیا۔میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ون ڈے کپتان کا کہنا تھا کہ ہدف مشکل ضرور تھا لیکن ناممکن نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔نئی گیند سے زیادہ رنز بنے لیکن جیسے ہی گیند پرانا ہو کر سوئنگ ہونا شروع ہوا تو بیٹنگ مشکل ہو گئی۔ ڈراپ ہونے والے کیچز لے ڈوبے کیونکہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار تھی۔اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ایڈیلیڈ کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کر جیت پر سیریز کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں گے۔