اظہرعلی کے میچ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 19:55 شام

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان اظہرعلی پرآسٹریلیا کےخلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ 40فیصد جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کپتان اظہر میچ تو ہارے ہی اس کے علاوہ انہیں 40فیصد جرمانےکےساتھ ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پابندی کا سامناہے۔انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے اظہر علی پر پابندی اور جرمانہ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ کے بعد عائد کیا۔جس میں میزبان ٹیم نے باآسانی57 رنز سے میچ جیت کر سیریز چار ایک سے جیت لی تھی۔پاکستان ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔آئی سی سی کےقوانین کے مطابق اظہر علی نےایک سال کے دورانیے میں دوسری دفعہ اس جرم کا ارتکاب کیا ہےجس کے باعث ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔یاد رہےکہ اس سےقبل جنوری میں قومی ٹیم کےکپتان اظہر علی نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کر سکے تھے۔واضح رہےکہ پاکستان اپنا اگلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کےخلاف رواں سال اپریل میں کھیلےگا۔