اظہرعلی  کا آسٹریلوی سرزمین  پر بنایا جانے والا ریکارڈ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 18:55 شام

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی کھلاڑی اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پرزیادہ رنز بنانے والے غیرملکی اوپنر بن گئے.اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پرایک سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی اوپنر بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ 352 رنز بنانے والے بھارتی اوپنر سنیل گواسکر کے پاس تھا، اظہر نے 3 میچز کی 5 اننگز میں 382 رنز سکور کر رکھے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران زیادہ رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔اس سے قبل سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ محسن خان کے پاس ہے

جنہوں نے 5 میچز میں 390 رنز بنائے، اظہر علی سڈنی ٹیسٹ میں 58 رنز پر ناقابل شکست ہیں اور ان کو آسٹریلیا میں سب سے کامیاب پاکستانی بیٹسمین بننے کیلئے مزید 9 رنز درکارہیں۔