دوست کی موت کا دکھ یا کچھ اور۔۔۔بابا لاڈلا کا جگری یار شرمیلا فاروقی پر چڑھ دوڑا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 10:25 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک)   بابا لاڈلا ، عزیر بلوچ اور دیگر گینگسٹرز کو اسلحہ کس نے تھمایا  اور کراچی میں قتل عام اور خونریزی کا ذمہ دار کون  ہے ، اس موضوع پر نجی ٹی وی کے ایک ٹاک  شو  جس میں بابا لاڈلا کے قریبی ساتھی عزیر بلوچ  اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رہنما شرمیلا فاروقی شریک تھیں  میں عزیر بلوچ  نے شرمیلا فاروقی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

پروگرام کی اینکر نے جب شرمیلا فاروقی سے سوال کیا کہ کراچی میں طالبان اور  بی ایل  اے کو مضبو

ط بنانے  اور انہیں قدم جمانے  کا موقع فراہم کرنے کا ذمہ دار کون ہے تو جواب میں شرمیلا فاروقی  کراچی میں  اپنے کارکنوں  اور دیگر لوگوں کے قتل کا  دکھڑا لے کر بیٹھ گئیں  اور ان سے کیے گئے سوال کا جواب دینے کی بجائے عزیر بلوچ پر سوال داغ دیا کہ آپ بتائیں یہ سب اگر آپ  نے نہیں کیا تو کس نے کیا ۔

شرمیلا فاروقی کے اس سوال پر عزیر بلوچ  یکدم جذباتی ہو گئے  اور کہنے لگے کہ  آپ  کو یہ سوال کرنے سے پہلے اپنے گربیان میں جھانکنا چاہیے ۔ ہمارے ہاتھوں میں قلم کی بجائے کلاشنکوف کس نے تھمائی  آپ نے ۔ ہمیں غنڈہ ڈان اور گینگسٹر کس نے بنایا ، آپ  لوگوں نے ۔ ہماری تباہی اور بابا لاڈلا جیسوں کی عبرتناک موت کا ذمہ  دار کون ہیں یقیناً آپ ہیں ۔ تو پھر الٹا آپ معصوم  بن کر مجھ سے پوچھ رہی  ہیں کہ یہ  کون کر رہا ہے۔؟