لڑکی کا چکر اور قانون کو چکر : کچھ عرصہ قبل بابا لاڈلا نے اپنی ہی ہلاکت کی خبر کیوں چلوائی تھی ؟ ایک اور راز سے پردہ اٹھ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 07:28 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) بد نام زمانہ گینگسٹر  نور محمد عرف بابا لاڈلہ کی ہلاکت کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لیاری آنے سے قبل بابا لاڈلا ایران کے شہر چاہ بہار کے قریب رہتا تھا۔ 2015ء میں بابا لاڈلا نے اپنے مرنے کی افواہ خود پھیلائی اور بعد میں  عبداللہ کے نام سے شناختی کارڈ بنا لیا۔

 انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق چاہ بہار کے قریب گاؤں میں بابا لاڈلا کے کافی رشتے دار ہیں۔ بابا لاڈلا ایران سے تربت پہنچا اور وہاں سے زمینی راستے لیاری آیا بابا لاڈلا لیاری میں اپنے گروہ کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کرنا چاہتا تھا۔

جبکہ ذرائع کے مطابق  چند سال قبل  بابا لاڈلا نے ایک لڑکی کی عزت لوٹنے کے تنازعہ پر اپنے ہی گینگ کے اہم رکن کو فائرنگ کرکے بھی قتل کر دیا تھا ،یاد رہے کہ بابا لاڈلا مخالفین کو قتل کرنے کے بعد انکی لاشوں کی بے حرمتی کرنے کے حوالے سے بہت شہرت رکھتا تھا