خواتین کو ریپ سے بچانے کیلئے 'یو گا گرُو'کا ایسا انوکھا ترین اقدام،جس کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 26, 2017 | 20:37 شام

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے بھیانک واقعات کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد یوگا کے مشہور گُرو بابا رام دیو خواتین کے تحفظ کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔ بھارتی سائنسدان ڈاکٹر پون کوہلی اور دیگر ماہرین نے تقریباً 2سال کی تحقیق کے بعد خواتین کے تحفظ کے لئے ایک ملٹی پرپز ہتھیار ایجاد کیا ہے جو کہ ایک ڈنڈے، چاقو، ٹارچ، سائرن اور صدمہ خیز بندوق کا کام کرے گا۔ اس کے ذریعے حملہ آور پر مرچوں کا سپرے بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ اسے جی پی آر ایس کی سہولت سے بھی لیس

کیا گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ ارب پتی یوگی بابا رام دیو نے اس ہتھیار کی بڑے پیمانے پر تیاری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ بھارتی خواتین کو ارزاں نرخوں پر فراہم کیا جاسکے۔ خواتین نے رام دیو کے فیصلے کو سراہا ہے اور خواتین اپنے تحفظ کے لیے اس ہتھیار کی منتظر نظر آرہی ہیں۔