صبح صبح افسوسناک خبر: پیپلز پارٹی کا اہم ترین اور مقبول سیاستدان رات گئے لاہور میں قتل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 13, 2017 | 05:46 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مناواں میں پیپلزپارٹی کے رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے  ۔

تفصیلات  کے مطابق  رات گئے پیپلزپارٹی کے رہنما ، سابقہ صوبائی ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ لکھوڈیر میں اپنےگھر پر موجود تھے۔اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے

میں بابربٹ شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں سروسز اسپتال لیجایا گیامگر زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دم توڑ گئے ، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔بابر بٹ کے قتل میں ان کے گن مین عاطف جٹ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے گن مین عاطف عرف عاطی جٹ نے بابر بٹ کی مخبری کی ، اور ملزمان کے آنے پر گھر کا دروازہ کھولا ۔بابر بٹ لاہور کے مشہور نورا کشمیری قتل کیس میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں  ۔تاہم بعد میں بری ہو گئے تھے ،ان پر پہلے بھی تین چار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں،