آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، دیکھیں پاکستان کا کون سا کھلاڑی اس میں شامل ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 20:21 شام

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹربابراعظم کو دنیا کے دس بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا جبکہ ون ڈے کی نئی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ابتدائی دس بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجہ بہتری کے بعد دنیا کے دس بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے۔ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 733 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی اوپنر ڈ

یوڈ وارنر 880 پوائنٹس کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔ وارنر نے پاکستان کے خلاف دو سنچریاں بنائیں تھیں۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز 861 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ انڈیا کی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ایڈیلیڈ میں کیرئیر کی چوتھی سنچری بنانے والے پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ دسویں نمبر پر آگئے۔ بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تیز ایک ہزار رنز بنانے کا غیر ملکی کھلاڑیوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔کینگروز کے خلاف پانچ میچز میں ڈھائی سو رنزبنانے والے شرجیل خان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔محمد عامر کی رینکنگ میں تینتالیس درجہ بہتری ہوئی ہے۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان سیریز ہارنے کے باوجود بدستور آٹھویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا سرفہرست ہے۔