خاتون نے دو ایسے بچوں کو جنم دے دیا جنہیں دیکھ کر ڈاکٹرز کی آنکھیں بھی حیرت کے مارے پھٹنے لگیں ۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 21:18 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک سیاہ فام خاتون نے دو ایسے بچوں کو جنم دے دیا ہے جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 35سالہ کیتھرین ہوارتھ نامی یہ سیاہ فام خاتون نائیجیرین نژاد ہے جس نے برطانوی گورے شخص 37سالہ رچرڈ سے شادی کی۔ اس کے ہاں پہلا بیٹا پیدا ہوا جوبالکل گورا اور نیلی آنکھوں والا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس بچے کو کروڑوں میں ایک قرار دیا کیونکہ ایسا انتہائی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی سیاہ فام خاتون کے ہاں گورا بچہ پیدا ہو اور وہ بھی نیلی آنکھوں کے ساتھ۔ مگر ڈاکٹروں کی حیرت کی انتہائی اس وقت نہ رہی جب تین سال بعد کیتھرین نے ویسی ہی ایک بیٹی کو بھی جنم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بیٹی بھی گوری اور نیلی آنکھوں والی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ انہوں نے اپنی پورے کیریئر میں نہیں دیکھا کہ کسی سیاہ فام خاتون نے دو گورے اور نیلی آنکھوں والے بچوں کو جنم دیا ہو۔ کیتھرین شاید دنیا کی واحد خاتون ہے جس کے ہاں ایسے بچے پیدا ہوئے ہیں۔کروڑوں میں ایسا ایک مخلوط النسل جوڑا ہوتا ہے جس میں خاتون سفید فام بچے کو جنم دے لیکن کیتھرین کے ہاں دو بچے سفید فام پیدا ہوئے ہیں۔ برطانوی شہر ملٹن کینیس کی رہائشی کیتھرین کا کہنا تھا کہ ”بیٹے کی پیدائش پر مجھے اس قدر حیرت نہیں ہوئی تھی لیکن جب مڈوائف نے میری بیٹی صوفیہ لا کر مجھے دی تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ بھی گوری اور نیلی آنکھوں والی، بالکل اپنے بھائی جیسی تھی۔ہم توقع کر رہے تھے کہ ہمارا دوسرا بچہ لازمی طور پر سیاہ فام یا کم از کم ہمارے پہلے بیٹے کی نسبت میلی رنگت کا حامل ہو گا لیکن ہماری توقع کے برعکس ہماری بیٹی بھی اپنے بھائی کے جیسی ہی پیدا ہوئی۔“جس نے سب کو حیران کر دیا۔