آٹھ ماہ کے ننھے پاکستانی کا حیرت انگیز کارنامہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 19:47 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک):بھارت میں 8ماہ کا ننھا پاکستانی بچہ بون میرو عطیہ کرنےوالا کم عمر ترین بچہ بن گیا، ریان نے اپنی بڑی بہن کو بون میرو اسٹیم سیلز عطیہ کیے ہیں۔بون میرو ٹرانسپلانٹ بنگلورو سٹی ہاسپٹل میں کیا گیا، ڈھائی سال کی زینیہ کا تعلق ساہیوال سے ہے، وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھی جس میں بون میرو ایسے غیر معمولی خلیے پیدا کرنے لگتا ہے جو عام خلیوں کو کھانے لگتے ہیں۔اس مرض کا واحد علاج ٹرانسپلانٹ ہی ہوتا ہے، ننھے ریان نے کچھ ہفتوں کے فرق سے دو بار بون میرو کے پراسس سے گزر کر اپنی بڑی بہن کو بون میرو عطیہ کیا اور کم عمر ترین بون میرو ڈونر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ریان کی والدہ کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ کے بچے سے بون میرو لینے کا فیصلہ بہت مشکل تھا۔