لڑکی حاملہ تھی مگر۔۔۔۔۔۔ایسی حقیقت جس کے بارے میں خود لڑکی نے بھی کبھی تصور نہیں کیا تھا جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائے گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 21:03 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ وہ چار ہفتوں کی حاملہ ہے۔ اس کے بعد مہینوں تک اس کے جسم سے خون آتا رہا اور وہ مختلف ڈاکٹروں کے پاس جاتی رہی جو اسے کبھی اسقاط حمل ہونے کی بری خبر سناتے ہیں اور بعدازاں پھرحاملہ قرار دے دیتے۔ بالآخر 4ماہ بعد وہ لندن کے چیئرنگ کراس ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹروں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ لڑکی اور اس کے شوہر کو شدید جھٹکا لگ گیا۔ ان ڈاکٹروں نے مکمل چیک اپ کے بعد بتایا کہ وہ کبھی حاملہ ہوئی ہی نہیں، بل

کہ وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اس کے رحم میں کینسر کا ایک بڑا ٹیومر بن گیا ہے۔

 

برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیومر کی وجہ سے لڑکی حاملہ دکھائی دیتی تھی اور ٹیسٹ میں بھی اس کی تمام علامات ایسی ظاہر ہوتی تھیں جیسے وہ امید سے ہے۔ڈاکٹروں نے ایک طویل آپریشن کرکے ایلس ہال نامی اس لڑکی کے پیٹ سے کینسر کا یہ ٹیومر نکال دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے ٹیومر کا وزن آدھ کلوگرام کے قریب تھا۔ ایلس ہال کا کہنا تھا کہ ”کئی مہینے تک میرے جسم سے خون کا اخراج ہوتا رہا۔ جب بھی ایسا ہوتا میں ڈاکٹروں کے پاس جاتی۔ وہ ٹیسٹ کرتے اور کہتے کہ میرا اسقاط حمل ہوچکا ہے تاہم خون رکنے کے بعد جب وہ دوبارہ ٹیسٹ کرتے تو کہتے کہ میں تاحال حاملہ ہوں۔ بالآخر میری تکلیف شدید ہونے پر مجھے چیئرنگ کراس ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں پیٹ میں ٹیومر کی موجودگی کا سن کر مجھے شدید صدمہ ہوا۔“اور میرے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔بچے کو لے کر جو خواب میں نے دیکھے تھے وہ بس خواب ہی رہ گئے۔