بچے کی پیدائش.. 42 ہزار فٹ کی بلندی پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 09, 2017 | 19:53 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ترکی کی سرکاری ہوائی کمپنی ترکش ایئر لائنز میں جہاز کے عملے نے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک بچے کی پیدائش میں مدد کی۔افریقی ملک گنی کے دارالحکومت کوناکری سے براستہ برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگادوگو سے استنبول جانے والے جہاز کے عملے اور چند مسافروں نے 28 ہفتوں کی حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھا تو فوراً ان کی مدد کے لیے پہنچے۔بوئنگ 737 میں پیدا ہونے والا بچہ، جس کا نام کدیجو رکھا گیا ہے، اور اس کی ماں دونوں کو اوگادوگو کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ

دونوں کی طبیعت ٹھیک ہے لیکن وہ تھکے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اکثر ایئر لائنز 36 ہفتوں سے حاملہ خواتین کو سفر کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن 28 ہفتوں کے بعد سفر کرنے والی خواتین کے لیے ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس میں بچے کے متوقع تاریخ پیدائش بتائی گئی ہوتی ہے۔ لیکن اس بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا ہے۔۔۔