وکٹ کپیر سرفراز احمد کو اللہ پاک نے بیٹے کی نعمت سے نواز دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 20:40 شام

کراچی(مانیٹرنگ دیسک): قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے بڑا تحفہ مل گیا، اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر بے حد خوش ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی، دورہ آسٹریلیا کے دوران والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آنے والے سرفراز احمد کی اہلیہ کو دو روز قبل مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔بیٹے کی پیدائش پر سرفراز احمد بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی سوشل

میڈیا پر شیئر کی ہے۔یاد رہے اپنی عمدہ کارکردگی سے بہت کم عرصے میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑی سرفراز احمد نے کئی بار عمدہ بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی ہے۔آسٹریلیا دورے میں بدترین شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کے بعد شاہد آفریدی نے سرفراز کو تینوں فارمیٹ میں کپتانی دینے کی تجویز کرتے ہوئے انہیں فائٹر کا لقب دیا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائٹر کھلاڑی کی ضرورت ہے جو میچ کے دوران پریشر نہ لے اور سرفراز میں یہ صلاحیت موجود ہے۔اور ایک اچھے کھیلاڑی کی تمام خوبیاں بھی موجود ہیں۔