فلسطینی خاتون نے 69 بچوں کو جنم دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 01, 2017 | 20:52 شام

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک):فلسطین کی ایک40 سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈقائم کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی بیوی کے مختلف اوقات میں جنم دیے گئے بچوں کی تعداد 69 ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی زچگی کی بیماری کے دوران گذشتہ اتوار کو غزہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئی تھی، اس کی فوت ہونے والی بیوی نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین ا

ور 4 بار چار چار بچے جنم دیے۔بین الاقوامی اعدادو شمار کے مطابق کسی خاتون کے ہاں بچے جنم دینے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ تاریخ میں اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ اتنے بچوں کی ماں اب اس دنیا میں نہیں ہے۔۔۔۔