دس سالہ بچی نے بچے کو جنم دے دیا۔۔۔اساتذہ اور ماں کے سر پر قیامت ٹوٹ پڑی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 19, 2017 | 21:12 شام
برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مشرقی برازیل کے ایک سکول میں 10 سالہ بچی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ درد زہ میں مبتلاء ہے اور کچھ ہی دیر بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔بولیو ہورے زونٹو سکول کی ٹیچرز کا کہنا ہے کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ بچی سات ماہ کی حاملہ تھی اور اس کے ہاں بچے کی پیدائش دو ماہ قبل از وقت ہوگئی تھی۔ اگرچہ 10 سالہ بچی کے ہاں بچے کی ولادت کی خبر نے اس کی والدہ اور اساتذہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچایا لیکن اس کے بعد بچی نے جو انکشاف کیا اسے سن کر تو گویا سننے والوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ بچی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اس کے سوتیلے باپ نے اس کے ساتھ شیطانی حرکات کی تھیں۔ خاتون نے فوری طور پر اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس نے 40 سالہ بدبخت شخص کو گرفتار کرلیا۔برازیلی میڈیا کے مطابق درندہ صفت شخص نے اپنے بھیانک جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس چیف کیپٹن کاسترو نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کا سوتیلا باپ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل بچی کی والدہ سے علیحدگی اختیار کرچکا تھا۔ باپ کی اس حرکت نے بچی کی زندگی تو برباد کر دی ۔ساتھ ساتھ باقی لوگوں کو بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور کر دیا۔