مردوں کو عورت کی کونسی عادت بُری لگتی ہے۔ایک بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 19:48 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جتنی بھی کوشش کر لیں، صنف مخالف کی بعض عادات کسی طور سمجھ میں نہیں آتیں۔ ان میں سے کچھ عادات ایسی ہیں جو مردوں کو انتہائی ناگوار گزرتی ہیں۔ گزشتہ روز بحث و مباحثے کی ویب سائٹ پر مردوں سے خواتین کی ایسی ہی عادات بیان کرنے کو کہا گیا جس میں مردوں خواتین کی ناگوار گزرنے والی عادات کے راز افشاءکر دیئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مردوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ”خواتین اپنی ازدواجی زندگی کے متعلق بھی اپنی سہیلیوں کو بتاتی ہیں اور گروپ کی شکل میں باتھ روم جاتی ہیں۔ ان

کی یہ دو عادتیں ہمیں سب سے زیادہ ناگوار گزرتی ہیں۔“ایک شخص نے لکھا کہ ”خواتین بیوٹی سیلون میں جاتی ہیں، بھاری رقم خرچ کرنے کے بعد جب واپس نکلتی ہیں تو ویسی کی ویسی ہی ہوتی ہیں۔ ان کی یہ عادت مجھے بہت بری لگتی ہے۔“ ایک اور مرد نے لکھا کہ ”خواتین آدھ آدھ گھنٹے تک نہاتی رہتی ہیں جو مجھے سخت ناپسند ہے۔“ مزید ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”عورتیں صبح اٹھ کے میک اپ کرتی ہیں حالانکہ انہیں تمام دن گھر میں ہی رہنا ہوتا ہے۔“ایک شخص نے لکھا کہ ”میری بیوی اکثر اپنی سہیلیوں کے ساتھ کیفے میں ملتی ہے اور وہاں گھنٹوں بیٹھ کر وہ باتیں کرتی ہیں۔ اس کے بعد گھر آتے ہی فون پر انہی سہیلیوں کے ساتھ طویل گفتگو شروع ہو جاتی ہے۔ میری سمجھ میں آج تک نہیں آیا کہ وہ بات کرنے کے لیے اتنے سارے موضوعات کہاں سے لاتی ہیں۔“عورتوں کی یہ عادات مردوں کو بہر بری لگتی ہیں۔