بغداد کے بازار میں دھماکے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 31, 2016 | 17:57 شام
۔بغداد: (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت کے وسط میں دہشت گردوں نے مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ دو دھماکوں سے متعدد دکانوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکوں سے 27 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق، ایک دھماکہ خودکش تھا جبکہ دوسرے واقعے میں دھماکہ خیز مواد جائے وقوعہ پر پہلے رکھا گیا تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔