بغداد خودکش کاربم دھماکہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 19:12 شام

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) :عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش کاربم حملے میں 17افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔عراقی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا گزشتہ روز صدرسٹی میں ایک انٹرسیکشن پردرجنوں نوجوان مزدور کام پر جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اس دوران خودکش حملہ اورنے بارودی مواد سے بھری کارکو دھماکہ سے اڑا دیا۔حکام کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہیں اورمرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجف اشرف میں ایک دھماک

ے میں 7پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔