کراچی کی کون سی اہم جگہ بحریہ ٹاﺅن کے حوالے کر دی گئی؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 11:06 صبح

 
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)سندھ حکومت نے کراچی کے مشہور باغ ابن قاسم کو 10 سال کے لیے ریئل اسٹیٹ کے معروف نام بحریہ ٹاوءن کے حوالے کردیا۔صوبائی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام فنڈز کو بچانے کا ذریعہ بنے گا جبکہ سماجی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے
والے اعلامیے میں کہا گیا کہ پارک کے ’اختیارات‘ بحریہ ٹاوءن کو دینے کا فیصلہ متعلقہ انتظامیہ کی منظوری سے کیا گیا، ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ باغ میں کام کرنے والے عملے کی تنخواہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) ادا کرے گا۔باغ کی ’حوالگی‘ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سندھ حکومت نے پہلے شہری انتظامیہ سے باغ کا قبضہ حاصل کیا۔