یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے : بیدیاں دوڈ خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے میٹرک کے طالبعلم نے انوکھی ضد پکڑ لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 11:12 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)میٹرک کا طالب علم 16 سالہ فرحان اور اس کے والد بھی دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے فرحان کافزکس کا پریکٹیکل تھا فرحان زخمی ہونے کے باوجود بھی دہشت گردوں کو پیغام دینے کے لیے پریکٹیکل دینے کی ضد کرتا رہا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پردہشت گردانہ حملے میں،میٹرک کا طالب علم فرحان  اور اس کا40 سالہ  والدمحمد اسلم  زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئےجن کو جنرل اسپتال  منتقل کر دیا گیا، 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرحان نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ فرحان زخمی حالت میں بھی پریکٹیکل دینے کی ضد کرتا رہا جنرل اسپتال میں فرحان کے چچا نے بتایا کہ  فرحان اور ان کے بھائی موٹر سائیکل پرفزکس کے پریکٹیکل کے لیے جا رہے تھے کہ دھماکے میں زخمی ہو گئے۔ بیدیاں دھماکے میں زخمی ہونے والے فرحان اور اس کے اہل خانہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے بہت جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا اور ہم سب ملکر پاک فوج کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے حکومت نے بلند حوصلہ فرحان کا فزکس کا پریکٹیکل دوبارہ لینے کے لیئے بورڈ کو ہدایات جاری کر دی ہیں