پاکستان کیلیے بھارت خطرہ نہیں جنرل بیگ نے اس بھی بڑے دو خطرات کی نشاندہی کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 13:25 شام

لاہور(مانیٹرنگ) جنرل (ر) مر زا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ بھارت سے بڑی جنگ کا خطر ہ نہیں‘ داعش‘ سیکولر طبقات اور اسلام پسندو میں نظر یاتی تصادم اصل خطرہ ہیں ‘بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کر کے خود مزید مشکل میں پھنس جائیگااور ٹکر ے ٹکرے ہوجا ئیگااور بھارت میں خالصتان سمیت علیحدگی کی 10تحر یکیں زوپکڑ لیں گی‘بھارت چاہتا ہے پاکستان کو خوفزدہ کیا جائے تاکہ وہ کشمیر بھول جائے مگر ایسا کبھی نہیں ہوسکتا‘پاک افواج بھارت کو بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے حکومت کا رویہ نر م

ہے وہ سفارتی مذمت سے اس کا حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ بھارت سے بڑی جنگ کا خطر ہ نہیں ہے لیکن پاکستان کو دوبڑے خطرات لاحق جسکی نشاندہی ترکی کے صدر نے بھی کی ہے کہ پہلا خطرہ داعش کا ہے جو افغانستان میں بڑھتا جا رہا ہے اس کو مغربی ممالک ہوا دے رہے ہیں جبکہ دوسر ا خطرہ سیکولر طبقات اور اسلام پسندو میں نظر یاتی تصادم ہے جسکی وجہ سے قوم دو حصوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے ہمیں اس بارے میں غور وفکر کر نے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوات ‘دیر ‘باجوڑ او ر وزستان سے بھاگ کر افغانستان جانیوالے تین لاکھ قبائلیوں کی ایک بڑی تعداد داعش میں شامل ہو گئی ہے جن کو نہ صرف بھارت کی ’’را ‘‘بلکہ موساد اور سی آئی اے پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے اور انکو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

http://www.shaffak.com