داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو زہر دے دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 04, 2016 | 16:11 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی حالت زہرخورانی کے بعد انتہائی نازک ہے، نینوا صوبے کے علاقے باعج میں داعش کے سربراہ اور دیگر 3 کمانڈروں کے کھانے میں زہر ملادیا گیا تھا، عراقی خبررساں ایجنسی وا نے زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ان چاروں کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا ہے، دہشتگرد تنظیم نے زہرخورانی کے واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق داعش کے سربراہ متعدد بار زخمی ہوچکے ہیں، رواں برس کے آغاز میں ر
پورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بغدادی امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں تاہم بعد ازاں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ اگرداعش کے سربراہ کی ہلاکت ہوگئی تو داعش کی مرکزی شوری کااجلاس ہوگاجس میں داعش کے نئے سربراہ کومنتخب کیاجائے گا۔داعش موجودہ سربراہ ابوالبغدادی نے اپنی وصیت بھی لکھ دی ہے جوان کے موت کے بعد منظرعام پرلائی جائے گی ۔