بلاول کو غیر سنجیدہ بچہ کہنے پر بختاور نے چودھری نثار کو وہ کچھ کہہ دیا جو ایک لڑکی کسی مرد کو کبھی نہیں کہتی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 18:30 شام

کراچی (مانیٹرنگ ) بختاور بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سر کے بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے بختاور کو ٹویٹ کیا اور کہا وفاقی وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے بہت زور لگایا۔ بلاول بھٹو ہی وہ شخص ہیں جن میں حکومت کی ب

نیادیں ہلانے کی طاقت ہے۔
مداح کی ٹویٹ کے جواب میں بختاور نے چوہدری نثار علی خان کو سر کے بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداح ان کے سر پر بال اور اندر دماغ دیکھنا چاہتے ہیں۔ مداح دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان میں طالبان کے خلاف بات کرنے کی جرات بھی ہے؟۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو کو غیر سنجیدہ بچہ قرار دیا تھا۔