بلدیاتی دنگل : نتائج آگئے ، پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی ، ن لیگ حیران ، ق لیگ کلین بولڈ ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 11:57 صبح

 

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) صوبہ پنجاب میں آج ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔


ان نتائج کے مطابق اٹک میں ن لیگ کو بری شکست ہوئی ہے ، فیصل آباد میں رانا ثنااللہ اور تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار کامیاب جبکہ شیر علی گروپ کو شکست ہو گئی ، جبکہ اٹک میں مسلم لیگ ن کو اپ سیٹ شکست ہوئی ہے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بھانجے کو شکست ہوئی ہے۔

ن لیگ کے نوید الحق ارائیں ملتان کے مئیر منتخب کر لیے گئے ہیں فیصل آباد میں رانا ثنااللہ گروپ نے بازی جیت لی۔ راجن پور میں ن لیگ کے عبدالعزیز ضلع مئیر منتخب ہو گئے۔ خوشاب سے ن لیگ کی امیدوار سمیرا ملک کامیاب۔ پاکپتن میں پی ٹی آئی کے امیدوار اسلم سکھیڑا ضلع چئیر مین منتخب ہو گئے ہیں۔

جھنگ میں ن لیگ کے بابر خان ضلع چئیر مین منتخب ہو ئے ہیں۔۔ چکوال میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے شیخ ثروت اکرام ضلع کے مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔خانیوال میں ن لیگ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں گجرات میں ق لیگ کی امیدوار سمیرا الہٰی کو شکست جبکہ انکے مد مقابل نوید کوٹلہ چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ ضلع میانوالی میں مسلم لیگ ن کے گل حمید خان روکھڑی نے بازی جیت لی ہے۔ بہاولپور میں ن لیگ کے عقیل انجم ہاشمی ضلعی مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔ مزید ضلع جات سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے.