کیلے کھانے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟جدید تحقیق جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 07:21 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی ماہرین نے کیلے کو بینائی کی حفاظت کے لئے بہترین پھل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کیمیکل سوسائٹی جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں بینائی کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ الامبائے کی شائع ہونیوالی تازہ ترین تحقیق کے مطابق کیلے میں ویسے تو وافر مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لئے مفید ہے اور جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے لیکن اب تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں وافر مقدار میں کارٹینائیڈ موجود ہوتے ہیں جو انسانی جگر میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل

ہو جاتے ہیں اور آنکھوں کی بینائی کو کمزور ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں اور انسان بڑھاپے میں اندھے پن کا شکار نہیں ہوتا،بینائی کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ الامبائے نے روزانہ کی بنیاد پر دو کیلے کھانے کا مشورہ دیا ہے ۔