بنی اسرائیل کی عورت کا بچہ بھیڑیے کے منہ سے کیسے بچ پایا؟ حالات کا بھیڑیا کسی کو بھی دبوچ سکتا ہے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 07:48 صبح

لاہور (ویپ رپورٹ)بنی اسرائیل کی ایک عورت اپنے بچے کو لے کر جنگل میں سے گزر رہی تھی کہ اچانک بھیڑیا آیا اور اس نے عورت پہ حملہ کیا جب بھیڑیئے نے حملہ کیا تو وہ کمزور دل عورت گھبرا گئی جس کی وجہ سے اسکا بیٹا اسکے ہاتھ سے نیچے گر گیا بھڑیئے نے بچے کو اٹھایا اور وہاں سے بھاگ گیا ۔ جب ماں نے دیکھا کہ بھیڑیا میرے بیٹے کو منہ میں ڈالکر جارہا ہے تو ماں کی ممتا نے جوش مارا تو اسکے دل سے ایک آہ نکلی جیسے ہی اسکی آہ نکلی تو اس نے دیکھا کہ جوان مرد درخت کے پیچھے سے بھیڑیے کے سامنے آیا ، جب بھڑیئے نے

سامنے اچانک ایک مرد کو دیکھا تو وہ گھبرا گیا اور بچے کو وہی چھوڑ کر بھاگ گیا نوجوان نے بچے کو اٹھایا اور ماں کے حوالے کردیا اس ماں نے اس سے پوچھاتم کون ہو جس نے میرے بچے کی جان بچائی آدمی نےکہامیں اللہ پاک کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں مجھے اللہ پاک نے آپکی مدد کرنے بھیجا ھے جب ایک بار آپ کھانا کھا رہی تھی عین اسی وقت ایک سائل نے آپکے دروازے پہ روٹی کا ٹکرا مانگا آپکے گھر میں اس وقت وہی روٹی موجود تھی جو آپ خود کھانے والی تھی آپ نے کہا اللہ کے نام پہ سوال کرنے والے کو خالی ہاتھ کیسے جانے دوں تم نے خود کو بھوکا رکھ کر اپنے لقمے اسکو دیئے آپ اللہ پاک نے بھیڑیے کے منہ کے لقمے نکال کر آپ کو دیئے کہ احسان کا بدلہ بس احسان ہےـــ آئیں اپنے منہ کے نوالے اگر پورے نہیں تو آدھے  ضرورت مندوں کے نام کردیں کیا پتہ حالات کا بھیڑیا کل ہم کوگھیر لے۔