گاڑی میں کیا کچھ، بینش چوہان کی ویڈیو وائرل ہوگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 03, 2017 | 13:29 شام
لاہور(مانیٹرنگ)چند روز قبل نیلم منیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوئی جس میں وہ گاڑی میں ڈانس کر رہی تھیں۔
اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نیلم منیر نے تنقید کا نشانہ بننے پر وضاحتی بیان بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی میں اپنی خاتون دوست کے ساتھ تھیں اور اس ویڈیو کے لیک ہونے پر بہت افسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نیلم منیر کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا کہ پاکستانی اداکارہ بینش چوہان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ناقدین نے بھی تمام توپوں کا رخ ان کی جانب کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس ویڈیو میں بینش چوہان بھی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے گانے پر ڈانس ہی کر رہی ہیں۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں تاہم زیادہ تر افراد کی جانب سے تنقید ہی کی جا رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے اور کہاں بنائی گئی جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں کون موجود تھا۔