اشفاق احمد مرحوم کی وفات کے بعد بانو آپا کی زندگی میں کیا ڈرامائی تبدیلی آ گئی تھی؟ اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 06:13 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) 2004میں اپنے  شوہر جناب اشفاق احمد  کی وفات کے بعد بانو  آپا نے گھر سے نکلنا، محفلوں میں شرکت کرنا، حتیٰ کہ لکھنا لکھانا بھی بہت کم کر دیا تھا۔ 2007 میں جب ناول نگار قرۃ العین حیدر کا انتقال ہوا تو ایک مشہور صحافی نے ایک ریڈیو پروگرام کے لیے بانو قدسیہ کو فون کیا کہ  وہ ایک بڑی مصنفہ کے بارے میں اپنے خیالات و تاثرات ریکارڈ کرا سکیں ۔

ان صحافی  اور  پروڈیوسر  کا خیال تھا  کہ ایک ہم عصر مصنفہ

کی حیثیت سے بانو کے پاس قرۃ العین حیدر کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہو گا، لیکن اس وقت انکی حیرت کی انتہا نہ رہی جب بانو قدسیہ  نے کہا کہ 'میں تو صرف اشفاق صاحب ہی پر بات کر سکتی ہوں اور انھی پر بات کروں گی۔' اس کے بعد اگلے دس منٹ تک وہ اشفاق صاحب کے بارے میں اپنے مخصوص دلکش، دھیمے اور نپے تلے انداز میں بولتی رہیں۔بدقسمتی سے وہ ریکارڈنگ تو محفوظ نہیں رہ سکی، لیکن مر مٹنے کے عملی صوفی ازم کا وہ مظاہرہ جو بانو نے اپنی زندگی ہی میں دکھا دیا تھا، آج بھی دل پر نقش ہے۔(ش س م)