لاہور : اچانک انتخابات اور رینجرز کی تعیناتی کی خبر آگئی ، شہر کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 25, 2017 | 06:02 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ بارکے انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔تاریخ میں پہلی بار سیکورٹی کے لیے رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی اور بغیر وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔انتخابات کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ کنٹینرزلگا کر مال روڈ اور ملحقہ سڑکیں بند کردی گئیں اور تاریخ میں پہلی بار رینجرزاہلکاروں اور پولیس کی کوئیک رسپارنس ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔وکلاء کے سوا کسی بھی شخص کے عدالتی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد ہے اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی شخص کا عدالت میں داخلہ بند ہے۔