بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی پوسٹ کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 19:42 شام

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بلا سوچے سمجھے کچھ بھی پوسٹ کرنے والے صارفین کے لیے 'خطرے کی گھنٹی' بجا دی ہے۔گزشتہ روز اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں مارک زکربرگ نے اپنے سوشل میڈیا پر جعلی یا فرضی خبروں کی روک تھام کے لیے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد سے فیس بک جعلی خبروں کے تنازع کی زد میں ہے۔اب مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے طریقہ کار جیسے سخت ڈیٹیکشن اور ویری فیکشن سمیت مختلف منصوبوں پر ک

ام کررہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے فیس بک پر جعلی خبروں پر ہونے والی تنقید پر کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر 99 فیصد مواد 'مستند' ہوتا ہے۔مگر اب نئی پوسٹ میں انہوں نے کہا ' ہم اس مسئلے پر کافی عرصے سے کام کررہے ہیں اور ہم اس ذمہ داری کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں'۔مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ تیکنیکی اور فلسفیانہ طور پر بہت پیچیدہ ہے، مگر ہم خیالات کے اظہار کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک اس وقت کئی تجاویز پر کام کررہی ہے تاکہ غلط اطلاعات کے پھیلاﺅ کو روکا جاسکے جن میں مضبوط ڈیٹیکشن اور ویری فیکشن کے ساتھ جعلی مواد پر وارننگ لیبلز کی تجویز بھی زیرغور ہے۔