برمودا ٹرائینگل کا معمہ حل ہو گیا، تفصیلات جاری کردی گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 23:38 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)برموداٹرائی اینگل کا راز فاش، وہ حقیقت سامنے آگئی جس کی جستجو میں سائنسدان عرصے سے لگے ہوئے تھے، تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار اپکسپریس نے امریکی کلوریڈوسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی رپورٹ کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں اور بالاخر برمودا ٹرائینگل کی پراسراریت کا ڈراپ سین کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق برمودا ٹرائی اینگل میں جہازوں کی تباہی کاراز زمین کے اندر نہیں بلکہ آسمان پر تھا جس کو بالاخر سائنسدانوں نے پالیا ہے برموداٹرائینگل کے اوپر چھ کونوں والے بادل دیکھے گئے

ہیں جو دراصل ہوائی بم ہیں، ان بادلوں کی ہوا میں رفتار170میل فی گھنٹہ ہے اور یہی بادل ہوائی جہازوں اوربحری جہازوں کے سمندرمیں غرق ہونے کی اصل وجہ ہیں، ماہر موسمیات ڈاکٹر سٹیوملر نے بتایا کہ سیٹلائٹ کی مدد سے برموداٹرائی اینگل میں مختلف مقامات پر چھ کونوں والے بادل دیکھے

گئے ہیں جو کہ حیرت انگیز ہیں،عم طورپربادلوں کی ترتیب بے ڈھنگی ہوتی ہے جب ریڈار سیٹلائٹس کی مدد سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی کہ ان بادلوں کے نیچے سمندرمیں کیا ہورہاہے تو معلوم ہوا کہ ان بادلوں کے نیچے بھی سمندر ی ہوا کی رفتار170میل فی گھنٹہ ہے،یہ ہوا تیز رفتاری سے سمندر کی سطح سے ٹکراتی ہے تو دھماکے کی سی صورتحال پیداہوتی ہے اور یہی ہوا ہوائی جہاز یا بحری جہاز کو کھینچ کر اپنے ساتھ سمندرمیں غرق کرنے کے لئے بہت ہے ایسے بادل اس علاقے میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کہ بہت بڑے تھے جن کا پھیلاؤ بیس سے پچپن میل کے علاقے پر محیط تھا۔