ایڈز سے بچنے کے دوا تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 13:52 شام

انگلینڈ (شفق ڈیسک) برطانوی ادارہ صحت این ایچ ایس ایسی دو ا کے استعمال کا آ غا ز کر رہا ہے جس سے ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہو جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کیمطابق برطانوی ادارہ صحت این ایچ ایس ایک ایسی دوا کا استعمال شروع کر رہا ہے جس سے ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے سے بچا جا سکے گا۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے ایچ آئی وی ایڈز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر ائین ولیمز نے کہا کہ اس دوا کے ایک ماہ کے استعمال پر چار سو پاؤنڈ خرچ آئیگا جبکہ ہم جنس پرستوں کیلئے

یہ دو ا بہت فائدہ مند ثا بت ہو گی۔ ایک تحقیق کیمطابق لندن میں ہر آٹھ مردوں میں سے ایک ہم جنس پرست ہوتا ہے جبکہ برطانیہ میں مجموعی طور پر یہ شرح 26 میں سے ایک ہے۔