شدید برف باری بارشیں برطانیہ میں سیلاب کا خطرات بڑھ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 16:32 شام

برطانیہ (شفق ڈیسک) برطانیہ میں برف باری اور بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ ہے اس لئے ساحلی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی کرلی ہے۔ یورپ اور امریکا بدستور سرد موسم اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، برطانیہ میں برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کیساتھ بارشوں نے سیلاب کے خطرات میں اضافہ کردیا ہے۔ جنوبی انگلینڈ کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ متعدد پروازیں منسوخ جبکہ ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ یونان میں پانچ روز سے جاری شدید برفباری نے رہائشیوں کو گھروں میں محصور کردیا، سیاح برف میں پھنس

گئے، ٹریفک، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا، متاثرہ علاقوؤں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امریکا کی مغربی ریاستوں میں کہیں برفباری میں کمی ہوئی تو کہیں شدید برفباری کے خطرات موجود ہیں، ریاست نیواڈا کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے، لوگوں کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی۔ کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہائی وے کو شدید نقصان پہنچا ہے، بارشیں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ دوسری جانب برفباری مشکل تو لائی لیکن ساتھ ہی خوبصورت نظارے بھی تخلیق کردیے، برف نے کیلیفورنیا کے نیشنل پارک کو خوابوں کی حسین وادی میں بدل دیا ہے۔