بورس جانسن یوریی وزرائے خارجہ کی سپیشل میٹنگ میں شریک نہیں ہونگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 21:42 شام

برطانیہ (شفق ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ایک روز پہلے یورپی یونین کے ممالک کو مشورہ دے چکے ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر رونا دھونا بند کریں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ بورس جانسن یوریی وزرائے خارجہ کی سپیشل میٹنگ میں شریک نہیں ہونگے اور انکی جگہ وزارت خارجہ کا کوئی سینئر اہلکار اجلاس میں برطانیہ کی نمائندگی کریگا۔ اتوار کے روز بلائے جانے والے اجلاس کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ امریکی انتخابات کا شیڈول پہلے سے واضح تھا۔ ایک جہموری عمل وقوع پذیر ہو چکا ہے، اور یہ تبدیلی ک

ا وقت ہے اور ہم موجودہ اور آنے والی انتظامیہ سے مل کر برطانیہ کے بہترین مفاد کو یقینی بنائیں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے گزشتہ روز کہا تھا میں بڑے ادب سے اپنے یورپی دوستوں کو کہتا ہوں کہ اس دکھ اور پریشانی کی فضا سے باہر نکلیں جو امریکی انتخابی نتائج کے بعد کچھ مقامات پر پھیلی ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ لکسمبرگ کے اخبار کیمطابق مسٹر ینکر نے کہا کہ عام طور پر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ جہاں تک مسٹر ٹرمپ کا تعلق ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان کے خیال میں بیلجیئم ہمارے براعظم پر وجود کوئی دیہات ہو گا۔ میری ایماندارنہ رائے یہ ہے کہ ہمیں مسٹر ٹرمپ کے ساتھ دو سال ضائع کرنے ہوں گے جب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کر کے اسے جان نہ لیں۔