باسط علی نے چیئرمین پی سی بی کے کہنے پر کیا کیا۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 20:17 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد استعفیٰ واپس لینے پر تیار ہوگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد نے بھی چیئرمین کو اپنی داستان سنادی اور کہا کہ جو فیصلہ شہریار خان کریں گے وہ انہیں منظور ہوگا۔باسط علی اور محمود حامد کے تنازع پر تحقیقات کرتے ہوئے شہریار خان نے کراچی میں دونوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، ملاقات کے بعد شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں کا مؤقف سنا اور اب آئندہ کچھ دنوں میں اپنا فیصلہ سنادیں گے ۔سابق کرکٹر باسط عل

ی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سے متعدد معاملات پر بات ہوئی ہے، بورڈ نے استعفیٰ ماننے سے انکار کیا ہے جس کے بعد وہ ایک عہدے پر کام کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب محمود حامد نے کہا کہ انہیں باسط علی کو معاف کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن باسط نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، معاملے پر چیئرمین جو فیصلہ کریں گے، وہ انہیں قبول ہوگا۔