کرکٹر باسط علی کو برطرف کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 16:48 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیئر سلیکشن کے چیئرمین اور پاکستانی خواتین ٹیم کے کوچ کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔واضح رہے کہ باسط علی گذشتہ دنوں سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد کے ساتھ جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے اور محمود حامد نے باسط علی پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے دونوں کرکٹرز سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ باسط علی پر کس

ی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا رہی ہے، تاہم انھیں جونیئر سلیکشن کمیٹی اور خواتین کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔باسط علی ان دو عہدوں کے علاوہ سوئی نادرن گیس کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔حالیہ دنوں میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اور پاکستانی خواتین ٹیم دونوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔شہریار خان کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے جس میں مینیجر کی تبدیلی بھی خارج از امکان نہیں۔انھوں نے کہا کہ خواتین ٹیم کی کئی کھلاڑی پچھلے کئی برسوں سے کھیل رہی ہیں اور وہ یہ سمجھ رہی ہیں کہ وہ ٹیم کے لیے ناگزیر ہیں لہٰذا ٹیم میں پائے جانے والے اجارہ داری کے تاثر کا بھی بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔