بس ڈرائیور نے پل پر کھڑی لڑکی کو گلے لگا لیا لیکن کیوں ۔۔۔اور حیران کن بات ہے کہ اس شرمناک حرکت کے بعد اس کو داد دی گئی۔۔۔حقیقت کیا ہے جانیے اس خبر میں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون دریائے میامی میں کود کر خودکشی کرنے کی نیت سے پل کے جنگلے کی دوسری طرف کھڑی تھی کہ ایک بس ڈرائیور نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے اس کی جان بچا لی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور ڈیمن ہڈسن دریائے میامی کے مین سٹریٹ برج سے گزر رہا تھا کہ اس نے ایک خاتون کو پل کے جنگلے کی دوسری طرف کھڑے دیکھا جو دریا میں کودنے ہی والی تھی۔ہڈسن وہیں سڑک کنارے بس روک کر نیچے اتر آیا اور حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے خاتون کو باتوں میں لگا لیا۔ اس نے خاتون سے کہا کہ ”لگتا ہے تمہارا آج کا دن بہت برا تھا۔ کیا میں تمہیں ایک بار گلے لگا سکتا ہوں۔ کیا تم ایک بار جنگلے کے اس طرف آ سکتی ہو۔“ ہڈسن نے یونہی اسے باتوں میں لگائے رکھا کہ اتنی دیر میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس نے خاتون کو کودنے سے روک لیا۔پولیس اور اپنے سینئرز کی طرف سے ہڈسن کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ فوکس 45سے گفتگو کرتے ہوئے ہڈسن کا کہنا تھا کہ ”میرے اختیار میں جو کچھ تھا، خاتون کو کودنے سے روکنے کے لیے میں نے وہ کیا، اور میں خوش ہوں کہ میں اس میں کامیاب رہا۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ زندگی رولر کوسٹر کی طرح ہوتی ہے۔ جب ہم اوپر کی طرف جا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ ہم نیچے کی طرف بھی آئیں گے اور نیچے آتے ہوئے پھر سے بلندی پر جانے کا یقین بھی ہو تو انسان زندگی میں کبھی خودکشی جیسے انتہائی اقدام کا نہ سوچے۔“ بلکہ عقل سے کام لے اور جو بھی مسئلہ ہے اسے حل کریں ناں کہ اپنی جان کے پیچھے پڑ جائے۔