کرس گیل نے اپنے تاریخ ساز بیٹ کو نیلامی پہ کیوں لگا دیا؟؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 19, 2017 | 18:45 شام

راجکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک): ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار آل راؤنڈر کرس گیل اپنے تاریخ ساز بیٹ کو نیلام کریں گے۔ کرس گیل نے منگل کو آئی پی ایل میں گجرات لائنز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔گیل نے مشکل وقت کے دوران بھرپور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ جس بیٹ سے انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کیے وہ اسے نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم چیریٹی کیلیے دیں گے۔